واشنگٹن: (بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے سبق نہ سیکھا تو ایران کا وجود نہیں رہے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکہ نے ایران میں ایک بار پھر حملے کیے ،جواب میںمیزائل و ڈرون ذخیرہ کرنے کی تنصیبات ،ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا ،کارروائی ایران کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی،ممکن ایرانی حکام کبھی نہیں سیکھیں گے۔
امریکی صدر نے کہا تحمل ختم ہورہا،امریکہ مستقبل میں مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے، صورتحال مزید بگڑی تو فوجی مہم مکمل کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں،نتائج ایران کےلئے انتہائی سنگین ہوں گے۔
تحمل ختم ،ایران نے سبق نہ سیکھا تو وجود نہیں رہے گا،ٹرمپ کی دھمکی


















