اغوا و زیادتی کیس،ایک اور ملزم گرفتار،غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور:(کرائم رپورٹر)غیر ملکی خواتین کیساتھ اغوا اور زیادتی کیس میں پانچویں ملزم احمد کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔

لاہور پولیس کو موصول ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کےساتھ زیادتی ثابت ہوگئی،پولیس ذرائع نے کہا گرفتار ملزموں میں سے 3 افراد نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اپنے ڈیجیٹل وائلٹ میں 19ہزار ڈالر منتقل کرائے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے کہا فرانزک اور ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، ملزموں کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جارہا،انصاف یقینی بنائیں گے۔

دریں اثنا غیر ملکی خاتون اسٹرڈ گیبریلا روبنسن کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیان کا ایک حصہ منظر عام پر آ گیا۔

غیر ملکی خاتون نے حلفیہ بیان میں کہا عمر 40 سال ،سپین کے شہر ہنڈاس دی لاس کی رہائشی ہوں، میری کہانی بھی ویسی ہی ہے جیسی دوسری متاثرہ خاتون سٹیفنی نے بیان کی،پہلی رات 4مسلح افرادآئے ،باندھ کرتشدد کا نشانہ بنایا ،خاتون کے جسم کے حساس حصوں کو چھوا ،چہرے پر متعدد گھونسے بھی مارے گئے، رضا ڈار نامی ملزم کمپیوٹر ، رقم کاپوچھتا رہا۔

اسٹرڈ گیبریلا روبنسن نے کہا میرے سر پر پستول کا بٹ مارا گیا، ایک شخص انگریزی روانی سے بول رہا تھا ،مبینہ طور پر دھمکی دی گئی رقم نہ دی گئی تو زندہ نہیں جاﺅ گے۔