15اضلاع میں نکاسی آب کیلئے بہترین و جدید ترین272 مشینوں کی فراہمی


لاہور: (نمائندہ خصوصی)”ترقی کے سفر میں صرف لاہور نہیں بلکہ پورا پنجاب ہے“،15اضلاع میں نکاسی آب کےلئے بہترین و جدید ترین272 مشینوں کی فراہمی مکمل،وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیوریج مشینوں کی علامتی چابیاں متعلقہ حکام کے سپرد کیں،سکیورٹی ہٹاکر واسا ورکرز کو پاس بلا یا،خواہش پر گروپ فوٹو بنوایا۔

مریم نواز نے دل لگا کر کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاواسا ورکرز کےلئے نئی بہترین مشینری کی فراہمی خوش آئند ہے،ہر شہر کے ہر شہری کیلئے آسانی و سہولت عزم ، پنجاب میں واسا نیٹ ورک کو2سے 41 اضلاع تک وسیع کر دیا ، عوام کی آسانی کیلئے موثر سیوریج و جدید نکاسی آب کے سسٹم کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔

دریں اثنا اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہانیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے،قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،ن لیگ کی حکومت مساوات، انصاف اور رواداری پر مبنی معاشرے کے قیام کےلئے کوشاں ہے،نیلسن منڈیلا ڈے کا مقصد لوگوں کو معاشرے کی بہتری کےلئے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دینا ،دنیا کو بدلنے کےلئے تعلیم سب سے بہترین ٹول ہے۔

مزید برآں مریم نواز نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاوانا و گرد و نواح کی آبادی کو ممکنہ تباہی سے بچانا پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ ہے۔