اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے ا فغان سرزمین مسلسل پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔
ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ نے محسن نقوی سے ملاقات کی،دو طرفہ تعلقات کے فروغ ،خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ،انسداد دہشتگردی، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، پولیس ٹریننگ اور میوچل لیگل اسسٹنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہاپاکستان کے موثر اقدامات سے یورپ میں غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی،اقدامات کو پورپی یونین نے بھی سراہا،غیر قانونی امیگریشن کے موثر سدباب کیلئے قانونی امیگریشن کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے،افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے،پاکستان دنیا اور دہشتگردی کے درمیان دیوار بن کر کھڑا ہے،سب کو دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے امریکہ ایران کشیدگی میں کمی لانے کیلئے پاکستان کے تعمیری و فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہاناروے میں پاکستانی کمیونٹی سیاست اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں اہم کرادار ادا کر رہی ہے۔
افغان سرزمین مسلسل پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، نقوی


















