اسلام آباد: (بیورورپورٹ)خود انحصاری و ڈیجیٹل شناخت کی زیادہ آسان و قابل رسائی تصدیق کی جانب اہم قدم،نادرا نے محفوظ کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا۔
پولی کاربونیٹ کارڈ نادرا کی تکنیکی و سکیورٹی ضروریات کے مطابق نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کراچی نے پاکستان میں تیار کیا ، درآمدی مائیکرو چپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ کے استعمال سے بیرون ملک سے حاصل کی جانے والی چپ پر انحصار ختم ،محفوظ ڈیجیٹل تصدیق کو بھی زیادہ آسان و موثر بنادیا گیا۔
کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات و تصویر موجود ہوں گی،مختلف ادارے اپنے کمپیوٹرائزڈ نظام میں نام، پتے و دیگر مطلوبہ شناختی معلومات زیادہ آسانی و یکسانیت کےساتھ درج کر سکیں گے اور ڈیٹا اندراج کے دوران ہونے والی غلطیوں میں بھی کمی آئے گی،پہلے سے جاری شدہ تمام اقسام کے شناختی کارڈ مقررہ مدت میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔
خود انحصاری کی جانب قدم،کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف


















