لندن :(مشرق نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کےلئے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے۔
محسن نقوی کی برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، پاکستان، افغانستان ،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے افغانستان میں امن و استحکام کےلئے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاپاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کےلئے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے،دونوں ممالک نے افغانستان سمیت علاقائی امن و سلامتی کے معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کےلئے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے،محسن نقوی


















