مظفرآباد :(بیورورپورٹ) ٹیکنوکریٹ نشست پر کامیاب ہونےوالے بیرسٹر افتخار گیلانی 17ویں وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے،30 ووٹ حاصل کیے،حلف اٹھا لیا۔
عوامی دست بازو ،جے یوآئی نے بھی حق میںووٹ دیا،پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کےلئے نامزد امیدوار سردار مختار احمد خان عباسی نے 14 ووٹ حاصل کیے، ن لیگ کے شاہ غلام قادر اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
ایوان میں پہلا خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا مسئلہ کشمیر محض زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہیں،بھارت جب تک اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرتا مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوگا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی ،5 اگست 2019 کے جبری اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہوں،پاکستان کشمیر کے بغیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر ادھورا ہے۔
افتخار گیلانی نے کہا سرحدوں پر چوکس کھڑے جوانوں کی وجہ سے چین سے سوتے ہیں، پوری دنیا نے دیکھا بھارت کے دانت کھٹے ہوئے،کشمیریوں کےلئے مضبوط پاکستان ہی آزادی کی ضمانت ،آزاد کشمیر مشکل وقت سے گزر رہا ہے،جلد سدھنوتی اور پونچھ میں الیکشن ہوں گے،مہنگائی، روزگار ،نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے، حکومت کو مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں خفیہ بیماری کا انکشاف
جڑانوالہ ، سفاک بیوی نے خاوند کو قتل کرکے 3 بیٹیوں کے گلے پر چھری چلا دی
اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کیلئے حکمت عملی بنانے کا حکم
جوز بٹلر نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
ہالی ووڈ گلوکار ڈریک نے نئے گانے میں غزہ کا ذکر کر دیا، مختصر ویڈیو وائرل
حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کیساتھ ہیں: وزیراعظم شہبازشریف
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیا
اب فیصلے سڑکوں پر ہونگے، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کرینگے: حافظ نعیم الرحمن
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

















