بیک ڈور رابطوں پر ماحول ٹھنڈا ،کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے بات چیت ہونی چاہیے، چیزیں اچھی سمت میں آگے بڑھانا ہوں گی، بیک ڈور رابطوں پر ماحول کچھ ٹھنڈا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہالاہور میں وزیراعلی سہیل آفریدی کو سکیورٹی نہ دینا افسوسناک ،گاڑی میں بٹھا کر چوک پر چھوڑ دیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز اور پنجاب پولیس کو روئیے پر معذرت کرنی چاہیے،صوبائی اداروں کی ذمے داری ہے دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ کو سکیورٹی دیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ بننا تھا لیکن عمل درآمد نہیں ہوا، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواستیں دائر کیں،کرمنل کیسز ہمیشہ سپریم کورٹ سنتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے مسئلے کو آئینی بحران بنا دیا گیا، حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔