لاہور:(خبر نگار)جیسا کرو گے ویسا بھرو گے،کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماوں نے خط لکھ دیا۔
شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری، یاسمین راشد اور سرفراز چیمہ نے وکیل کی وساطت سے میڈیا کو پہنچائے گئے خط میں مہنگائی، صحت، تعلیم، زراعت، امن و امان کی صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاپٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے مکمل افراتفری پیدا کردی ،غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے 42 فیصد لوگوں کےلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا،بچوں میں غذائی قلت، مناسب طبی سہولیات کی کمی، ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور بنیادی صحت کے نظام کی صورتحال نے پنجاب کے عوام کی زندگی انتہائی مشکل بنادی ۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہاعوام کے پاس کھانے کےلئے خوراک تک نہیں، ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ،صاف پانی صرف اشرافیہ کو میسر ہے۔
جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘ پی ٹی آئی رہنماوں کا جیل سے خط

















