لاہور: (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے جج کے عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ماتحت عدلیہ کے 41 ججز کی پری سروس ٹریننگ مکمل ہونے پر اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عالیہ نیلم نے کہا تمام ججز کو جوڈیشل فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں، جج عام فرد نہیں ہوتا،اپنے منصب کی ذمہ داریوں کا احساس ،فرائض ایمانداری سے انجام دینے چاہئیں، غلط فیصلے کرنے والے ججز اللہ کے سامنے جواب دہ ہیں،ایک اچھا فیصلہ 70 ہزار سال کی عبادت سے زیادہ افضل ہے، ہر کسی کو اعتماد حاصل ہونا چاہیے پنجاب جوڈیشری اچھا کام کر رہی ہے۔
جج کے عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس عالیہ نیلم

















