عدلیہ سمیت کہیں سے بھی انصاف نہیں ملا،چیئرمین پی ٹی آئی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے آئینی عدالت نے بہت مایوس کیا،بانی کی ہدایات ہیں سٹریٹ موومنٹ چلانا سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے،کسی طرف بھی دراڑنہیں ہونی چاہیے ورنہ نقصان عوام کا ہو گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاعدلیہ سمیت کہیں سے بھی انصاف نہیں ملا،سیاسی جدوجہد ہے ،احتجاج میں کوئی راستہ بند نہ توڑ پھوڑ کریں گے،لانگ مارچ میں راستے چلتے رہیں گے،کوئی ایمبولنس رکے گی نہ گاڑی ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے امید ہے بانی کو علاج،ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا جائےگا،علاج کا معاملہ حل ہو جائے تو15 ماہ سے جاری تشویش ختم ہو سکتی ہے،میڈیکل بورڈ میں خاندان کے فرد کو شامل کیا جائے۔