گلگت کابینہ نے بجٹ منظور کرلیا، کم از کم اجرت 44ہزار مقرر

گلگت :(بیورورپورٹ) گلگت کابینہ نے مالی سال کا بجٹ منظور کر لیا، کم از کم اجرت 40 سے بڑھا کر 44 ہزار مقرر کر دی ،بجٹ کا مجموعی حجم 218 ارب ،ترقیاتی بجٹ 23 ، غیر ترقیاتی بجٹ 28 ارب مختص ، وفاقی حکومت کا سٹیبلائزیشن پیکیج بھی بجٹ میں شامل ہے، تمام محکموں کے غیر ترقیاتی بجٹ میں 30 فیصد تک کمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا محدود وسائل کے باوجود سوشل سیکٹر بجٹ کا بنیادی محور ہے، نوجوانوں ،خواتین کےلئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں کےلئے خطیر فنڈز مختص کردئیے۔