اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہاہے سڑکوں کی بندش، عوامی آمدورفت میں خلل کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات واضح،کوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئے گا،جماعت اسلامی کےساتھ رابطہ ہے، جماعت اسلامی کے لوگ سمجھدار ،قانون سب کےلئے یکساں ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہااسلام آبادہائیکورٹ نے سڑکیں بندکرنا،عوام کی آمدورفت میں خلل ڈالنا مکمل طور پر رول آوٹ کردیا اب حکومت،انتظامیہ کاکام ہے یقینی بنائے کسی قسم کا خلل نہ آئے،کوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئے گا،انتظامیہ، پولیس، وزیر داخلہ، پوری حکومت مکمل کلیئر ہے،راستے کھلے ہوں گے۔
وزیراطلاعات نے کہا وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں خصوصی فیول ریلیف سکیم کااجراکردیا،سکیم کا فائدہ اشرافیہ کی بجائے عام و غریب آدمی تک پہنچنا چاہیے،عوام کے مطالبے پرموٹرسائیکل کی اہلیت 15 سے بڑھا کر 20 سال کردی گئی،یکم جنوری 2006 تک رجسٹرڈ گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں سکیم کےلئے اہل ہوں گی،شکایات کو حل کیاجارہاہے۔
دریں اثناجنید اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپی ٹی رہنما کابیان ارادے کو ظاہر کرتا وہ ملک میں افراتفری ،تباہی پیدا کرنا چاہتے ہیں،عوامی جان و مال اور روزگار کا تحفظ یقینی بنائینگے،احتجاج کی کال غیر قانونی ہے ، حکومت سڑکیں بند کرنے اور عوام کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔
قانون سب کیلئے یکساں، ،کوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئے گا،عطا تارڑ



















