بانی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، علی امین گنڈاپور


پشاور: (بیورورپورٹ) سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے لانگ مارچ کیلئے کوئی خاص تیاری نہیں تھی، تاریخ بدلنے سے پارٹی کمزور ہوئی ۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا وفاقی حکومت پر دباو بڑھے گا تو مطالبات تسلیم کرے گی، حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے،وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے سے صوبے میں وزرا ، اراکین اور ورکرز کو اٹھایا جا رہا ہے،بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، بانی حکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہارکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران 3مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب رہا،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔