پشاور:(بیورورپورٹ)گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پراہم اجلاس ،چیف سیکرٹری، آئی جی ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،گورنرکو صوبے میں امن وامان،انسداد دہشتگردی، جرائم کی صورتحال ،احتجاجی سرگرمیوں ،لانگ مارچ پر بریفنگ دی گئی۔
فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی پولیس، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں کی صلاحیتیں مزید بڑھائیں،روابط مزید مستحکم کیے جائیں۔
دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا لانگ مارچ اٹک سے آگے جا ہی نہیں سکتا، پی ٹی آئی میں اتنی صلاحیت نہیں، 20 لاکھ کا مجمع کہاں ہے،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، 4فرنچائز پر مشتمل ہے،صوبے کا ستیاناس کردیا گیا، سابق وزیراعلیٰ نے کہا میں بھی بھتہ دیتا ہوں، وزیراعلیٰ کاصوبے پر کنٹرول نہیں، مراد سعید بھگوڑے کے اشاروں پر چلتے ہیں،صدر ،وزیراعظم جب بھی گورنرراج کا فیصلہ کریں گے، صوبہ لاگو کرے گا۔
لانگ مارچ اٹک سے آگے جا ہی نہیں سکتا، گورنرکے پی



















