علیمہ خان 3ایم پی او کے تحت گرفتار،کوٹ لکھپت جیل منتقل


لاہور:(کرائم رپورٹر،خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان 3ایم پی او کے تحت گرفتار،کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان گھر سے جم جانے کےلئے نکلیں،لٹن روڈ پولیس نے نقص امن خدشے کے باعث حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا،ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائےگا، جیل سپرنٹنڈنٹ کی تحویل میں ہوں گی۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا نورین نیازی نے فون کر کے علیمہ خان کی گرفتاری کابتایا،علیمہ خان کو گرفتار کرنا یا ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنا تشدد اور کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے،فوری ر ہا کیاجائے۔