اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی پولیس ایکٹ پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہاہے قانون کے سامنے برابری کی کیا ہی غیر معمولی مثال ، بہت خوب اسی طرح جاری رکھیں اور کیا یہی ہے ریاست مدینہ؟،کیا قانون سب کےلئے برابر نہیں ہونا چاہیے؟۔
محسن نقوی نے کہاخیبرپختونخوامیں ایم پی اے کی گرفتاری کےلئے سپیکر سے اجازت کی شرط حیران کن ہے،فوجداری مقدمے میں ایم پی اے کی گرفتاری کےلئے سپیکرسے اجازت کیوں ضروری ہوگی؟،کوئی ایم پی اے سنگین جرم کا مرتکب ہو تو کیا پولیس پہلے سپیکرسے اجازت لے گی؟قانون کی نظر میں برابری کے اصول پر سوالات اٹھتے ہیں۔
کے پی پولیس ایکٹ، ایم پی اے کی گرفتاری کےلئے سپیکر سے اجازت،یہی ہے ریاست مدینہ؟،نقوی



















