سعودیہ سے اظہار یکجہتی،مدینہ پاور سٹیشن پرحملہ شدید اشتعال انگیزی ہے،پاکستان


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے سعودی عرب سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مدینہ پاور سٹیشن پرحملے کوشدید اشتعال انگیزی قراردےدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہامسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والے پاور سٹیشن پر حملہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے رنج کا باعث ہے،حرمین شریفین کے تقدس ،زائرین کے تحفظ کا ہر صورت احترام ، علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے غیر ذمہ دارانہ اقدامات فوری بند کیے جائیں،سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں،پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔