اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے کا اختیار نہیں،پی ٹی اے نے کیس میں تفصیلی جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔
پی ٹی اے نے کہا16سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کرنے سے روکنے یا تمام پلیٹ فارمز پر عمر کی لازمی تصدیق نافذ کرنے کا قانونی اختیار نہیں ،پیکا 2016 دفعہ 37صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک یا ہٹانے کی اجازت دیتی ہے۔
جواب کے مطابق بچوں کو آن لائن خطرات سے بچانے کےلئے نیا قانونی و پالیسی فریم ورک تشکیل دینا ضروری ہے، غیر قانونی آن لائن مواد بلاک کرنے کا اختیار محدود و عبوری نوعیت کا ہے، پی ای سی اے ترمیم 2025 کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی مواد ،جعل سازی کی شکایت کےلئے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، سائبر کرائمز ، اخلاق باختہ مواد کے پھیلاو کےخلاف کارروائی اب این سی سی آئی اے کا مینڈیٹ ہے۔
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے کا اختیار نہیں، پی ٹی اے



















