شہباز شریف نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو لانگ مارچ شروع کردینگے، حافظ نعیم الرحمن

لاہور: (اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر جلسوں اور دستخطی مہم کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پر واضح کیا کہ کارکنان میدان میں موجود ہیں ، عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو لانگ مارچ کا آغاز ہوجائے گا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر میں مسئلہ کشمیر و فلسطین کا تفصیلی ذکر نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ کو خوش کرنے کی بجائے حکمرانوں کو بھارت کی مقبوضہ وادی اور اسرائیل کی فلسطین میں جاری سفاکیت کے خلاف واضح اور دوٹوک موقف لینا چاہیے۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی قیادت بڑی تعداد میں قید ،ان کے دفاتر اور ادارے سِیل کردئیے گئے، وزیراعظم کی جانب سے یسین ملک اور بھارت کی جیلوں میں بند دیگر کشمیری رہنماوں کا بھی تذکرہ نہیں کیا گیا۔