پٹرول بم کے اثرات،مہنگائی بلند،متعدد اشیا کے نرخ بڑھ گئے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پٹرول بم کے اثرات،مہنگائی بلند،متعدد اشیا کے نرخ بڑھ گئے،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65فیصد اضافہ ،مجموعی سالانہ شرح 8.35فیصد ریکارڈکی گئی،پیاز26.30،ٹماٹر2.55،آلو0.96،پٹرول،ڈیزل 0.90فیصد مہنگا ہوا، آٹا،چکن ،دال ماش کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،7اشیا سستی،27کے نرخوں میں استحکام رہا۔