پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابل تقلید ہے،چیف جسٹس


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کو قابل اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا پنجاب پراسیکیوشن کا طریق کار ، پیشہ ورانہ کارکردگی پسند ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،چیف جسٹس نے کہا پنجاب پراسیکیوشن میں خدمات انجام دینے والے پراسیکیوٹرز انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، پنجاب پراسیکیوشن سے کسی قسم کی شکایت نہیں، کارکردگی قابل اطمینان ہے،پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی دیگر صوبوں کےلئے قابل تقلید ہے، دیگر صوبے پنجاب پراسیکیوشن سے مدد ،رہنمائی حاصل کریں۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے کہا پنجاب پراسیکیوشن نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ موثر نظام وضع کیا ، چیف جسٹس کی جانب سے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کا اعتراف محکمے کےلئے باعث اعزاز ہے،حوصلہ افزائی سے افسروں اور پراسیکیوٹرز کو مزید محنت کا حوصلہ ملے گا۔