سعودی عرب نے یمن میں ہمارے 32 سے زائد ٹھکانوں حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ

صنعائ(مشرق نیوز) ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔ ایک روز قبل حوثیوں نے اپنے پڑوسی ملک سعودی عرب کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کئے تھے جن کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ ’سعودی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں پر 32 فضائی حملے کئے ہیں۔ سعودی عرب نے تاحال حوثیوں کی جانب سے ان حملوں کے دعووں پر کوئی با ضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق منگل کی صبح حوثیوں کے حملوں کے باعث بعض تیل تنصیبات کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہو گئی تھیں اور 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔