راولپنڈی:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے نیکٹا میں تعیناتی فوج کا اندرونی معاملہ ،کبھی کسی ادارے کے سربراہ کی تعیناتی پر کوئی سوال نہیں اٹھایا،نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاملاقاتیں نہ ہونے پر تشویش ہے، بانی کےساتھ روا سلوک ملکی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی سے نہیں رکھا گیا، ملاقاتیں ہوتیں تو پیغام آتے اور حالات بہتری کی جانب جاتے مگر عدلیہ نے بھی ہمیشہ مایوس کیا ، پارٹی کو دیوار میں چن دیا گیا،کسی کے ہاتھ کوئی لاٹھی، غلیل نہیں ہوگی، عدلیہ انصاف نہ دے پارلیمنٹ بات نہ سنے تو انصاف کی خاطر کہاں جائیں ،سڑکوں پر ہی جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا سیاسی تناو اور چپقلش سے عوام اکتا چکے ، ایک ایک قدم سب کو پیچھے ہٹنا پڑے گا تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں، 27 ستمبرکو احتجاج کی کال اٹل ہے ،نظر ثانی نہیں کرسکتے، عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنا اور ملاقات پر عدالت کے واضح احکامات ہیں،سندھ کے عوام نے وزیراعلیٰ کے پی کا شاندار استقبال کیا،صوبائی حکومت کاراستے بندکرنامناسب نہیں تھا،صوبوں کے قیام کا مسئلہ بڑا سنجیدہ و عوامی ہے، جلدبازی سے نقصان ہوگا۔
27 ستمبر کو احتجاج کی کال اٹل ،نظر ثانی نہیں کرسکتے، بیرسٹر گوہر


















