پی ٹی آئی احتجاج، ہائیکورٹ نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیدی،لارجر بنچ قائم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی 27ستمبراحتجاج کیس پر لارجر بنچ تشکیل ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیدی۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری وقاص احمد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے معاملے پر سماعت کےلئے لارجر بنچ تشکیل دیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، اعظم خان ،آصف پر مشتمل لارجر بنچ 10 ستمبر کو اہم کیس کی سماعت کرے گا۔

معاملے کی حساسیت کے پیش نظر عدالت نے اٹارنی جنرل ،چاروں صوبوں کے آئی جیز، ایڈوکیٹ جنرلز، چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔