قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاسینٹ موبائل ایپ کا اجرا ڈیجیٹل بااختیاری کی جانب اہم قدم ،ادارہ جاتی کارکردگی، شفافیت اور عوامی ضروریات کیلئے موثر پارلیمانی نظام کی جانب پیش رفت ہے،ڈیجیٹل اقدام سینٹ ،اراکین کی کارکردگی پر دور رس مثبت اثرات مرتب کرےگا، جدید پارلیمانی ادارے کی تشکیل میں سینٹ موبائل ایپ معاون ثابت ہوگی۔