پی ایم ڈی سی نے ملک میں زیر تعلیم افغان طلبہ کوواپس جانے کی ہدایت کردی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ایم ڈی سی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان میں پہلے سے زیر تعلیم افغان طلبہ کو واپس جانے کی ہدایت کرتے ہوئے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ضروری انتظامی کارروائی مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کہاموجودہ تعلیمی سیشن میں افغان شہریوں کو میڈیکل ،ڈینٹل پروگرامز میں داخلہ دینے پر پابندی عائد کردی ،متعلقہ ادارے افغان طلبہ کو مطلوبہ این او سی جاری کریں، افغان شہریوں کو میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں پلیسمنٹ، ٹرانسفر یا مائیگریشن کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی میڈیکل و ڈینٹل ادارے افغان شہریوں کو کسی قسم کی سہولت فراہم نہ کریں،سابقہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ہدایات پر عمل نہ کرنے، معلومات چھپانے یا غیر مجاز سہولت کاری کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔