اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار سیکرٹری خارجہ مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نئے سیکرٹری خارجہ مقرر ، وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی۔

عاصم افتخار جلد سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، واضح رہے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گی۔