پشاور: ( ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے با مقصد مذاکرات کیلئے تیار ، امید ہے فضل الرحمان اچھا کردار ادا کریں گے ۔
چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا بہت کوشش کی، مولانا کو اپوزیشن الائنس میں شامل کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔
چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا حکومت اور اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں، انا ختم کریں، بیٹھ کر مذاکرات کریں، پی ٹی آئی اب بھی بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ، فضل الرحمان اچھا کردار ادا کریں گے:بیرسٹر گوہر



















