راولپنڈی:( )پاکستان سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میں عرفات منہاس اور سفیان مقیم کی شمولیت کا امکان نہیں ، رضا راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔
خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔
ممکنہ 11 کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان،معاذ صداقت ،صائم ایوب ، فخر زمان، حسن نواز،خواجہ نافع،شاداب خان شامل ہوسکتے ہیں۔
رضا ، نسیم شاہ ، ابرار احمد اور سلمان مرزا بھی شامل ہیں ۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون



















