ٹورنٹو (مشرق نیوز) پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا کے بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا امریکہ سے کینیڈا ایک شو کرنے کیلئے جارہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق انہیں کئی گھنٹے نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر روکا گیا پھر ان کی ڈی پورٹیشن کے آرڈر نکالے گئے۔ اداکارہ میرا کینیڈا بارڈر سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد نیو یارک کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں میرا نے بتایا کہ مجھے کینیڈا میں پرفارمنس پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے باعث ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شو آرگنائزر ٹیکس ادا کرے یا نہ کرے پرفارم کرنے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکس ادا کرے، میں جلد ہی اس بارے میں تفصیلی گفتگو کروں گا۔
اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا گیا



















