اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے خیبر پختونخوا میں ایمر جنسی ،گورنر راج کے نفاذ کےخلاف احتجاج کیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا محمود بشیر ورک اڑھائی سال آپ کے ساتھی رہے وہ دنیا سے چلے گئے آپ کو سیاست کی پڑی ہے، مذاکرات میں بہت کچھ دیا لیکن آپ تیار نہیں تھے،بیرسٹر گوہر نے کہا رکن اسمبلی کی وفات پر دعا کےلئے اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے،11اکتوبر کو ایوان کا بھی جنازہ نکل گیا۔
دریں اثناقومی اسمبلی کا اجلاس بدھ جو صبح ساڑھے11 بجے اور سینٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا، دونوں ایوانوں میں آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نفاذ کی توثیق کےلئے قراردادیں پیش کی جائیں گی،ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ طلب کرلیا گیا، آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج،ایمرجنسی کی توثیق کی جائے گی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کاایمر جنسی ،گورنر راج کے نفاذ کےخلاف احتجاج



















