وزیراعظم پی ٹی آئی کو پھرمذاکرات کی دعوت دیں،بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے وزیراعظم پی ٹی آئی کو پھرمذاکرات کی دعوت دیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سب کومتحد ہونا ہوگا،پی ٹی آئی حکومت نے سیاسی خودکش حملہ کیا،ایمرجنسی لگانا کوئی خوشی کی بات نہیں ،کوئی ٹھوس جواز دیا جاتا تو صدر دستخط نہ کرتے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاصدر آصف زرداری نے آئین کے مطابق ایمرجنسی کی منظوری دی،وفاقی حکومت سے کہتا ہوں پھربات چیت کیلئے ہاتھ بڑھائیں، ایمرجنسی کو ہمیشہ جاری نہیں رکھ سکتے،سہیل آفریدی نے جلسے میں حلف لیادہشتگردی کامقابلہ نہیں کروں گا، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ آئینی ہے، موجودہ حالات کی ذمہ دارپی ٹی آئی کی صوبائی قیادت ہے،ہنگامی حالت کے نفاذ سے پہلے سیاسی راستہ اختیارکرنے کی بھرپور کوشش کی گئی، نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر بنایا، آپ وزیراعظم کو نہ مانیں لیکن کم از کم ایوان کو تو مانیں، حالات بہتر ہوئے تو وزیراعظم سے درخواست کروں گا ایمرجنسی کو ختم کیا جائے۔

چیئرمین پی پی نے کہا پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہے تو سب کو مل کر لڑنا چاہیے، بنیادی ایشوز پر اتفاق رائے کرنا پڑے گا،کوئی ایک فرد یا ادارہ تنہا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا،دہشتگردی میں بھارت کاہاتھ ، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کوسپانسر کررہاہے، دہشتگردی سے لڑیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت کواپنی شکست ہضم نہیں ہوگی، بھارت جنگ میں ملنے والا سبق کبھی نہیں بھول سکتا۔