مراد سعید افغانستان سے کے پی حکومت کوکنٹرول کر رہے تھے، رانا ثنا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر کے پی حکومت کو کنٹرول کر رہے تھے،مراد سعید کی موجودہ لوکیشن افغانستان کی ہے،سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں بھی مراد سعید کا ہاتھ، بتایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں تھے۔

رانا ثنا نے کہاپوری نیک نیتی کےساتھ مذاکرات میں وہ سب کچھ آفر کیا جو ڈیمانڈ تھی، مذاکرات کی ناکامی میں بنیادی کردار سہیل آفریدی ،پیچھے بیٹھے شخص مراد سعید کا ہے،سیاسی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے یا معاملہ فہمی کرنے پر پی ٹی آئی کا یقین ہی نہیں ، خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور کو کوئی ذمہ داری نہیں مل رہی ،صوبے کیلئے سیٹ اپ سوچ سمجھ کر بنایا گیا ۔