لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مسائل پر خاموشی توڑتے ہوئے پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سوالات اٹھا دئیے۔ ڈرامہ سیریل ’ظلم‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سحر ہاشمی گزشتہ دو سے تین برسوں میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہیں۔
اداکارہ کو ڈرامہ ’شیدائی‘ میں کامیابی کے بعد خاصی پذیرائی ملی جبکہ ’زنجیریں‘ میں شہر بانو کے کردار نے بھی انہیں مداحوں میں مقبول بنایا اور وہ جلد ڈرامہ ’درِ نجات‘ میں خوش بخت کے نوجوان کردار میں دکھائی دیں گی۔ سحر ہاشمی نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا۔
انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی فنکار ایک دن تاخیر کرے تو اسے غیر پیشہ ور قرار دے دیا جاتا ہے لیکن جب ادائیگی مہینوں رکی رہے تو اسے اکاونٹس کا مسئلہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔ ان کے اس موقف نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے حقوق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
سحر ہاشمی پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ روئیے سے نالاں



















