لاہور: (مرزا ندیم بیگ، میاں ذیشان / عکاسی: شاہنواز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر نے کہاہے سائبر جرائم، آن لائن مالی فراڈ، ہنی ٹریپنگ، بچوں کے آن لائن استحصال، حساس شناختی ڈیٹا کے غیر قانونی استعمال ،غیر قانونی کال سینٹرز کےخلاف کریک ڈاﺅن مزید تیز کردیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے روزنامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عاطف امیرنے کہاشہریوں کو ڈیجیٹل ذرائع سے لوٹنے، ہراساں یا بلیک میل کرنےوالے عناصر کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے،لاہور زون میں اب تک 12 غیر قانونی کال سینٹرز کےخلاف کارروائیوں میں 321 افراد گرفتار کیے گئے، 22 خواتین شامل ہیں، مالی فراڈ کے 5مقدمات ،10 انکوائریوں میں ایک کروڑ 92 لاکھ 46 ہزار 240 روپے ریکور کیے،ایک ہفتے کے دوران 7کال سینٹرز کے خلاف کارروائی میں 281 افراد گرفتار ،260 پاکستانی ،21 غیر ملکی شامل ہیں، غیر ملکیوں میں 12 چینی، 5فلپائنی، 2ویتنامی، ایک ملائیشین ،ایک نیپالی شہری شامل ہے، کارروائیوں میں 362 موبائل فون، 191 کمپیوٹر سسٹم، 74 لیپ ٹاپ، 127 دیگر ڈیجیٹل آلات ،550 سمیں قبضے میں لے کر فرانزک تجزئیے کےلئے بھجوائی گئیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹرنے کہاجوہر ٹاﺅن میں مبینہ کال سینٹر سے 37 ملزموں کو گرفتار کرکے 5 سی پی یوز، 40 لیپ ٹاپ ،35 موبائل فون برآمد کیے ، ملزموں پر امریکی و کینیڈین شہریوں کو موبائل فون فروخت کرنے کے بہانے مالی فراڈ ، کارڈ معلومات حاصل کرنے کا الزام ہے ،مقدمہ نمبر 241/2026 درج کیا گیا، ہنی ٹریپنگ کے 2مقدمات میں 17 خواتین سمیت 26 افراد گرفتار ، 45 موبائل فون،7لیپ ٹاپ برآمد ہوئے، مقدمات 234/26 ،235/26 درج کیے گئے۔
عاطف امیر نے کہاحساس شناختی ڈیٹا کے غیر قانونی استعمال پر بینک مینیجر عرفان اشرف گرفتار ہوا، موبائل سے ہزاروں ویری سس ریکارڈز پر مشتمل واٹس ایپ چیٹس سامنے آئیں، ملزم پر مبینہ طور پر شہریوں کا ڈیٹا چند سو روپے فی ریکارڈ کے عوض فراہم کرنے کا الزام ہے، بچوں کے آن لائن استحصال کےخلاف کارروائیوں میں قابل اعتراض مواد شیئر، اپ لوڈ اور پھیلانے والے ملزموں کےخلاف مقدمات درج کیے گئے ،مصنوعی ذہانت کی مدد سے گوجرانوالہ میں مشتبہ شخص کی نشاندہی کرکے گرفتاری بھی عمل میں لائے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہاخواتین کو شادی کا جھانسہ دےکر بلیک میل کرنے، نجی تصاویر کے ذریعے ہراساں کرنے، جعلی کینیڈین دستاویزات تیار کرنے اور پیمنٹ کارڈ فراڈ کےخلاف بھی کارروائیاں کی گئیں، 3لا سٹوڈنٹس سمیت متعدد ملزم گرفتار ہوئے، ایل ڈی اے سٹی سے پیمنٹ کارڈ فراڈ میں 5پی او ایس مشینیں ،4موبائل فون برآمد کیے گئے، بحریہ ٹاﺅن میں مبینہ غیر قانونی آن لائن بیٹنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں 4 افراد گرفتار، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور 6موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ نمبر 250/2026 درج کیا گیا،الحفیظ شاپنگ مال میں مبینہ غیر قانونی کال سینٹر سے 2ملزم گرفتار ہوئے، 3دیگر کارروائیوں میں 59 افراد گرفتار کرکے 27 لیپ ٹاپ، 30 کمپیوٹر سسٹم اور 47 موبائل فون برآمد کیے۔
عاطف امیر نے کہاجعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے کیس میں فہیم اکرم کے خلاف مقدمہ نمبر 246/2026 درج کیا، 8خصوصی ٹیمیں تشکیل، 35 مقامات پر چھاپے اور 47 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، مبینہ طور پر 50 لاکھ سے زائد جعلی ڈاک ٹکٹوں کی فروخت کی پاکستانی مالیت تقریباً 35 ارب ہے تاہم حتمی حقائق مزید تفتیش ، عدالتی کارروائی کے بعد سامنے آئیں گے،قومی کرکٹر رضوان کا موبائل فون فرانزک تجزئیے کےلئے جمع کراچکے ،این سی سی آئی اے کو اینٹی منی لانڈرنگ کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں،شہریوں کی سہولت کےلئے لاہور زون میں ہفتے کے 3روز کھلی کچہری منعقد کی جا رہی ہے، ایف آئی آر کے اندراج سے قبل انکوائری اور متعلقہ کمیٹی کی منظوری کا مرحلہ مکمل کیا جاتا ہے، ڈیجیٹل شواہد کی فرانزک جانچ کے ذریعے جرائم کے پورے نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے، گرفتار ملزموں پر عائد الزامات کی حتمی حیثیت کا تعین تفتیش اور عدالتی فیصلوں کے بعد ہوگا۔
کریک ڈاﺅن تیز،غیر ملکیوں سمیت متعدد گرفتار،بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی،عاطف امیر



















