پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو اسلام آباد مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمن


کراچی:(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کیا ہے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی گئی تو جماعت اسلامی اسلام آباد میں مارچ کرے گی، عوامی دباو کے نتیجے میں حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑے گا۔

جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی کوششوں سے بحال کی گئی 8پوائنٹس بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا عوام لٹر پٹرول پر تقریباً 135 سے 140 روپے تک ٹیکس ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم لیوی ختم کریں تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں مدد مل سکے،ٹیکسوں میں کمی ،عالمی منڈی میں قیمتوں میں بہتری سے پٹرل کی قیمت 200 روپے لٹر تک آسکتی ہے، نوجوانوں کو تعلیم و ہنر کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔