اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی جس میں وزارت ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر ریلوے نے وزیر اعظم کو ریلوے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔
دوران ملاقات فریٹ سروسز میں بہتری اور مسافروں کو جدید سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ریلوے میں شفافیت، اصلاحات اور عوامی ریلیف کے شعبوں کو ترجیح دینے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ریلوے کی بحالی اور انقلابی اصلاحات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
وزیراعظم سے وزیر ریلوے کی ملاقات، ادارے کی کارکردگی و دیگر امور پر گفتگو


















