اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے مستحکم،مضبوط اور خوشحال پاکستان کے 3نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی،دروازے بات چیت کےلئے کھلے ہیں،کے پی میں کسی سیاسی جماعت کی اختیارات میں شراکت نہیں،گورنر راج 6 ماہ بعد اٹھا لیاجائے گا ، امن قائم ہونے پر ایمرجنسی بھی اٹھا لیں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہاپاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کچھ ممالک دہشتگردوں کے معاون ،بھارت ،افغانستان پیش پیش ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ایک ہونا ہوگا،کشمیر اور پاکستان میں فاصلے پیدا نہیں ہونے دیں گے، کے پی میں نظم و نسق امن کےلئے سنبھالا گیا ،کسی اور چیز سے نہ جوڑیں، نہیں ہوسکتا 3صوبے سکیورٹی فورسز کےساتھ اور ایک صوبہ الگ چلے اب بھی کہتے ہیں افغانستان اپنی ذمہ داری کا احساس کرے،دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم اور در اندازی بند کرائے۔
KPمیں کسی سیاسی جماعت کی اختیارات میں شراکت نہیں،طارق فضل چودھری


















