الماتے :(مشرق نیوز)پاکستان ،قازقستان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری ،فضائی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کرلیا۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی قازقستان کے نائب وزیراعظم سیرجان زومانگارین سے تیان شانگ فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی،اقتصادی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ ،بزنس ٹو بزنس روابط ،نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے پر زور دیا۔
قیصر احمد شیخ نے کہا ای کامرس، ویئر ہاوسنگ، ٹیکسٹائل ،معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، قازقستان کی نسبتاً سستی توانائی پاکستانی ٹیکسٹائل سرمایہ کاروں کےلئے پرکشش مواقع فراہم کر سکتی ہے،صدر آصف زرداری کے دورہ قازقستان کے دوران طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں پر جلد عملدرآمد ضروری ہے۔
قازقستان کے نائب وزیراعظم سیرجان زومانگارین نے کہا پاکستان کی 25 کروڑ آبادی پر مشتمل مارکیٹ قازقستان کےلئے اہم تجارتی مواقع رکھتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کےلئے 5سالہ روڈ میپ تیار کرلیا،دونوں ممالک کے درمیان موجودہ معاہدوں پر مو¿ثر عملدرآمد ، بینکاری روابط میں بہتری سے دوطرفہ تجارت کو نئی جہت ملے گی۔
پاکستان ،قازقستان تجارت، سرمایہ کاری ،فضائی رابطے بڑھانے پر متفق


















