اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ،بہادر و برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے 8نومبر کا دن آذربائیجانی قوم کی ہمت، عزم اور قربانیوں کی ایسی تاریخی علامت ہے جس کے ذریعے قوم نے تقریبا 3دہائیوں بعد اپنی علاقائی سالمیت کو بحال کیا،دونوں ممالک میں اٹوٹ رشتہ ہے۔
شہبازشریف نے کہاہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،دعا ہے آذربائیجان مسلسل ترقی ،مضبوطی کی منازل طے کرتا رہے اور خطہ پائیدار امن ،مشترکہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔
وزیراعظم کی یومِ فتح پر آذربائیجان کے صدر ،عوام کو دلی مبارکباد
















