تہران :(مشرق نیوز)ایران نے کہا ہے افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر منتقل نہیں کرنے دیں گے۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے لبنانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاافزودہ یورینیم ایران کے اندر ہی رہے گا ،بیرون ملک منتقل کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائےگا، فیصلے سے روسی دوستوں کو بھی آگاہ کر دیا،کسی بھی نئے حملے پر امریکہ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔
محسن رضائی نے کہا سائبر وارمیں مہارت کی اعلی سطح پر پہنچ گئے ،امریکی ڈرون طیاروں کو اپنے کنٹرول میں لےکرزمین پر اتار سکتے ہیں،مغربی ایشیا کے تمام محاذوں بالخصوص لبنان میں جنگ کا مکمل خاتمہ ایران کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔
سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہاواشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران فوری اور جارحانہ جواب دینے سے گریز نہیں کرےگا،کسی بھی غلطی کی صورت میں ایرانی مسلح افواج تنازع کے جغرافیائی دائرے کا تعین خود کریں گی،نیا میزائل سٹی ایران کی جانب سے دشمنوں کےلئے واضح پیغام ہے، جنگ کی آگ میں بھی ایران دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے سے غافل نہیں۔
افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر منتقل نہیں کرنے دیں گے،ایران
















