نیویارک :(بیورورپورٹ) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے موت کی دھمکیاں خوفزدہ نہیں کر سکتیں، ایران پر اقتصادی دباوبرقرار رکھا جائے گا ،امریکہ ایران تنازع سے نکل کر آگے بڑھے گا۔
اپنے بیان میں سکاٹ بیسنٹ نے کہاوال سٹریٹ جرنل کی جانب سے گھر کا پتہ شائع کرناغیر ذمہ دارانہ اقدام ہے،ایران کی معاشی صورتحال مسلسل خراب ،ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید کمی آئے گی،تہران میں مہنگائی 200 فیصد تک پہنچ چکی ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی معاہدے کو ضروری نہیں سمجھتے۔
موت کی دھمکیاں خوفزدہ نہیں کر سکتیں، امریکی وزیر خزانہ
















