وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نشست جیت لی


مظفر آباد:(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی۔

ایل اے 17 ضلع باغ 4 کے تمام پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر و سرکاری نتائج کے مطابق موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر و پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ فیصل ممتاز راٹھور 33 ہزار 252 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے ،ن لیگ کے چودھری محسن عزیز 31 ہزار 812 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے باغ کے 2 انتخابی حلقوں ایل اے15 باغ2 اور ایل اے16 باغ3 کے مجموعی طور پر 23 پولنگ سٹیشنز پر15 اگست کو دوبارہ پولنگ کرانے کااعلان کردیا،چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہادوبارہ پولنگ کا فیصلہ متعلقہ ریٹرننگ افسروں کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا،ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔