اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے سینٹ سے مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنے کااختیار نہیں،درگزر سے کام لیا ورنہ پارٹی میں انتشار ہوجاتا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہامشعال یوسفزئی اکیلی نہیں، ساتھ گروپ ہے، سب کے سامنے حقیقت آجائےگی، بات کو ماضی میں ہوا دی گئی میں ہوا نہیں دوں گا،نہیں معلوم مشعال یوسفزئی کو سینیٹر کس نے بنایا۔
مشعال یوسفزئی کو سینٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں، سلمان اکرم راجہ

















