پشاور:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی 20 اگست تک راہداری ضمانت منظور، پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔
تحریری حکم نامے میں کہاگیاعدالت نے نورین نیازی کو 20 اگست تک راہداری ضمانت دی ، درخواست گزار وکیل کے مطابق سائلہ کو کیس میں جھوٹا پھنسایا گیا، ایف آئی آر میں موجود محض الزامات کے علاوہ درخواست گزار کےخلاف ریکارڈ پر کوئی دوسرا ٹھوس ثبوت موجود نہیں ،کیس کے حالات و واقعات کے پیش نظر درخواست معقول ہونے کی وجہ سے قابل غور ہے، درخواست گزار کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ سے نورین نیازی کی 20 اگست تک راہداری ضمانت منظور

















