واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے ایرانی قیادت، نیوی ،فضائیہ کو ختم کر دیا، امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ڈیل کے بغیر بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے، ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا لیکن ایران کےساتھ ڈیل کی صورت میں سپریم لیڈرسے ملاقات ممکن ہے،معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز فوری کھول دی جائے گی، آپ جلد جان جائیں گے ایران کے ساتھ معاہدہ کیا ہے،تنازع میں ہر صورت فتح امریکہ کی ہوگی۔
ٹرمپ نے مزید کہا لبنان کی صورتحال پر نظر رکھنا ہوگی، امن قائم ہونا لبنان کےلئے اچھا ہوگا، حزب اللہ سے لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر یپوٹن ملاقات کریں تو بہت اچھا ہوگا، یوکرین تنازع کے حل کےلئے مصالحت ضروری ،بھارت کےساتھ تجارتی ڈیل جلد ممکن ہے ۔
امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے،صدر ٹرمپ


















