واشنگٹن: (بیورورپورٹ )امریکہ کے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے کہاہے ایران نے ٹرمپ کو وائلن کی طرح بجایا،تہران نے مذاکرات و سفارتی چالوں کے ذریعے واشنگٹن کو اپنی مرضی کے مطابق کھیلنے پر مجبور کیا۔
جان بولٹن نے کہاایرانی قیادت نے وقت حاصل کرنے اور اپنے سٹریٹجک مفادات کو آگے بڑھانے کےلئے مذاکراتی عمل کو موثر انداز میں استعمال کیا،امریکی انتظامیہ نے بعض مواقع پر ایران کے ارادوں و حکمت عملی کا درست اندازہ نہیں لگایا۔
ایران نے ٹرمپ کو وائلن کی طرح بجایا ، سابق مشیرامریکی قومی سلامتی


















