برگن سٹاک (مشرق نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران کی قیادت علاقائی عدم استحکام کا باعث بننا اور نیوکلیئر پروگرام چھوڑ دے تو پھر امریکہ، ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات بنائیگا۔ جے ڈی وینس نے کہاکہ ہم سفارتکاری کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ایسا مستقبل دیکھ رہے ہیں جہاں سب کیلئے امن و خوشحالی ہوگی۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے خاتمے کے بعد اب ہمیں آگے بڑھنا ہے ، اسلام آباد ڈائیلاگ سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایران اور امریکہ نے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کیے ہوں۔ سوئٹرز لینڈ میں پاکستان کی ثالثی میں ایران سے مذاکرات کے آغاز پر جے ڈی وینس نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے نئی شروعات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایرانی عوام سے تعلقات بہتر بنائیں، بحران کے خاتمے، امن و ترقی کی شروعات کیلئے اہم دن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ایران کی قیادت علاقائی عدم استحکام کا باعث بننا اور نیوکلیئر پروگرام چھوڑ دے تو پھر امریکہ، ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات بنائیگا۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہاکہ اگرفیلڈ مارشل کی حکمت عملی نہ ہوتی تو شاید ہم یہاں نہ ہوتے، فیلڈ مارشل ایک عظیم ملٹری لیڈر ہیں، فیلڈ مارشل نے اپنے آپ کو ایک بہترین سفارتکار کے طور پر بھی ثابت کیا ہے۔
امریکہ، ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات بنائیگا: امریکی نائب صدر



















