اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں میں عموقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نیب کی جانب سے بار بار التوا کے باوجود مسترد کر دیں اور مقدمے کے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا۔درخواست گزاروں کے مطابق ہائی کورٹ نے شواہد کا ابتدائی جائزہ لیے بغیر سزا معطلی کی اپیلیں خارج کیں، جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔اپیل میں کہا گیا کہ جیل حکام نے وکالت ناموں پر دستخط کرانے میں جان بوجھ کر تاخیر کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی دائیں آنکھ کی 85 فیصد بینائی کھو چکے ہیں، دورانِ قید بشریٰ بی بی کی آنکھ کا آپریشن کیا گیاتاہم اہل خانہ اور وکلا کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس،عمران،بشریٰ کا سپریم کورٹ سے رجوع


















